نائجیریا میں بوکو حرام کے حملے میں تین شیعہ طلاب شہید

04 ستمبر, 2024 20:01

شیعیت نیوز : شدت پسند سنی گروپ بوکو حرام کے حملے میں نائجیریا کے شمال مشرق میں واقع شیعوں کے مدرسہ اسلامی فدیہ کے کم از کم تین طلاب شہید ہو گئے۔ واضح رہے کہ شدت پسند سنی دہشت گرد بوکو حرام نے شیعہ اسکول میں فائرنگ کر کے محمد صالح، احمد عبدالرحمن اور عبداللہی آدم نامی تین طلاب کو شہید کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ اعرافی کا آسٹریلوی سفیر کے گستاخانہ اقدام پرشدید اعتراز

واضح رہے کہ اس حملے میں ایک شخص بچ گیا تھا لیکن شدید زخمی تھا جسے علاج کے لیے نگورو شہر کے ہسپتال لے جایا گیا۔ آخر میں بتا دیں کہ نائجیریا میں شیعوں کو بوکو حرام کے دہشت گردوں نے بہت زیادہ نشانہ بنایا ہے، 2014 میں شیعوں کے ایک مذہبی پروگرام میں بوکو حرام کے خودکش بم دھماکے سے 15 نمازی شہید ہو گئے تھے۔

5:37 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top