ایران کا مسئلہ صرف سفارتکاری سے حل ہوگا، روس

21 مئی, 2026 17:03

شیعیت نیوز : روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے کا کوئی بھی حل صرف سفارتی ذرائع سے ممکن ہے اور اس میں تہران کے مفادات کو ضرور مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بیان کیا کہ روس ایران اور امریکا کے درمیان افزودہ یورینیم کے موجودہ مسئلے کے حل میں مدد دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

زاخارووا نے مزید کہا کہ ایران کے یورینیم کے ذخائر کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق صرف تہران کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کا یہ مسئلہ صرف سفارتی چینلز کے ذریعے اور ایرانی مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نئے ہتھیار ابھی جنگ میں بھی نہیں آزمائے گئے، ایران

اس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ امریکی حکام نے ایران کے افزودہ یورینیم کو امریکا منتقل کرنے کی تجویز پیش کی تھی، تاہم تہران نے اسے کبھی بھی مذاکرات کا ممکنہ آپشن قرار نہیں دیا۔

5:52 شام مئی 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔