بوشہر ایٹمی پلانٹ میں روسی ماہرین کی واپسی شروع، 5 ماہرین نے کام شروع کر دیا

10 اگست, 2026 15:18

شیعیت نیوز : روس نے ایران کے بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں اپنے ماہرین کی واپسی شروع کر دی ہے اور ابتدائی طور پر پانچ روسی ماہرین نے پلانٹ میں کام شروع کر دیا ہے۔ روسی جوہری توانائی کی کمپنی روس ایٹم کے سربراہ الیکسی لیخاچیوف کے مطابق بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں اس وقت روس کے پانچ ماہرین کام کر رہے ہیں اور پلانٹ میں موجود روسی اہلکاروں کی مجموعی تعداد 25 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی سے ملاقات

روس ایٹم کے سربراہ نے مزید بتایا کہ موسم خزاں تک روسی ماہرین کی تعداد 100 تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، جبکہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر کے یونٹ 2 اور یونٹ 3 کے ری ایکٹر کی عمارتوں کی تعمیر بھی جاری ہے۔

4:36 شام اگست 10, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔