روسی صدر پیوٹن آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای سے ٹیلیفونک گفتگو کے لیے تیار
شیعیت نیوز : کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن رہبر انقلابِ اسلامی ایران آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے ٹیلیفونک گفتگو کے لیے تیار ہیں، اگرچہ اس حوالے سے فی الحال کوئی باضابطہ انتظام نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : مولانا اشفاق وحیدی کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے اہم ملاقات
روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق دیمتری پیسکوف نے بتایا کہ اس وقت صدر پیوٹن اور رہبر انقلاب کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کا کوئی شیڈول طے نہیں ہوا، تاہم روسی صدر ایسے کسی بھی رابطے کے لیے آمادہ ہیں۔
اس سے قبل ولادیمیر پیوٹن نے آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کے بطور تیسرے رہبر انقلابِ اسلامی ایران انتخاب پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس، تہران کا قابل اعتماد شراکت دار بنا رہے گا۔







