اہم ترین خبریںایران
آیت اللہ اعرافی کا آسٹریلوی سفیر کے گستاخانہ اقدام پرشدید اعتراز
ایران کے سربراہ نے آسٹریلوی سفیر کے ہم جنس پرستی کے دفاع اور ملک ایران کے اسلامی اور داخلی قوانین کی بے حرمتی کرنے کے وقاحت آمیز اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور ایران کی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قانونی اور اسلامی اصولوں کے مطابق اس سفیر کے خلاف مناسب اور سخت کارروائی کرے۔

شیعیت نیوز: ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اپنے بیان میں آسٹریلوی سفیر کے اس اقدام کو دین کے اصولوں، انسانی فطرت، اخلاقی معیاروں اور ایرانی اسلامی ثقافت اور تاریخ کے ساتھ مکمل اور واضح مغایرت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر حملے کا کوئی ہدف حاصل نہیں ہوسکا ہے، صہیونی جنرل کا اعتراف
انہوں نے زور دیا کہ وزارت خارجہ اس غیر قانونی اور خلاف عرف اقدام کے خلاف قانونی اور اسلامی اصولوں کے مطابق سخت کارروائی کرے۔