سائنس کالج کوئٹہ میں آتشزدگی کا واقعہ قابل تشویش ہے، علامہ علی حسنین حسینی
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کوئٹہ کے سائنس کالج کی عمارت میں آتشزدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے
کہ تعلیمی اداروں میں اس طرح کے واقعات متعدد سوالات جنم دیتے ہیں۔
محکمہ تعلیم جلد از جلد واقعہ کی رپورٹ منظر عام پر لاتے ہوئے عوام الناس کو صورتحال سے آگاہ کرے۔
انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سائنس کالج کوئٹہ شہر کا ایک قدیمی تعلیمی ادارہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ اعرافی کا آسٹریلوی سفیر کے گستاخانہ اقدام پرشدید اعتراز
جس سے ہزاروں طلباء علم حاصل کرکے مختلف مقامات تک پہنچے ہیں۔
گزشتہ روز کالج میں آتشزدگی کے واقعہ نے عوام کو تشویش میں مبتلاء کر دیا ہے۔
علامہ علی حسنین نے کہا کہ کالج میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کے بعد غلفت بھرتنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
دیگر تعلیمی اداروں اور سرکاری اداروں کو بھی پابند کرتے ہوئے مستقبل میں نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔







