روزانہ ایک ہزار پاکستانی زائرین مسجد مقدس جمکران کے مہمان ہوتے ہیں
شیعیت نیوز: مسجد مقدس جمکران میں پاکستانی زائرین اربعین کی خدمت رسانی کے ذمہ دار جناب هنرمند نے کہا کہ ہم نے امام حسن عسکریؑ ہال کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے۔
جس کی مجموعی گنجائش تقریباً دو ہزار افراد کی ہے۔
ہر رات ہم تقریباً پانچ سو سے ایک ہزار پاکستانی زائرین کی میزبانی کر رہے ہیں۔
هنرمند نے مزید بتایا کہ گزشتہ پانچ سالوں سے مسجد مقدس جمکران میں پاکستانی زائرین اربعین کی میزبانی کی جا رہی ہے۔
اور اس سال بھی 21 صفر سے لے کر 5 ربیع الاول تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی، سرفراز بگٹی
هنرمند نے زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات کے حوالے سے بتایا :
زائرین کے رہنے کے انتظامات کے علاوہ، انہیں تین وقت کا کھانا اور درمیان میں ہلکی پھلکی خوراک بھی فراہم کی جا رہی ہے، علاوہ ازیں، ثقافتی خدمات جیسے دینی مشورہ، شرعی سوالات کے جوابات، جلسات، نماز، مجالس اور نوحہ خوانی وغیرہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا : زائرین کے لیے مختلف سہولیات جیسے ان کے بیگ کی مرمت، حمام کی سہولت اور دیگر ضروریات فراہم کی جا رہی ہیں، اورتقریباً 100 ماہرین اور زباندان خدام ان زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔







