بلوچستان میں دہشتگردوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی، سرفراز بگٹی
شیعیت نیوز: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بے گناہ شہریوں کو بسوں سے اتار کر مارا گیا۔
کسی بلوچ نے کسی پنجابی یا پٹھان کو نہیں مارا۔
یہ دہشت گرد ہیں، انہوں نے پاکستانیوں کو قتل کیا ہے۔
مٹھی بھر دہشت گرد سافٹ ٹارگٹ کو ڈھونڈتے ہیں۔
انہوں نے بلوچستان کی صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بناتے ہیں۔
بلوچستان میں کسی بھی دہشت گرد کو رعایت نہیں ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس کے اعزاز میں بغداد کے اھل سنت الطریقہ نےمدح وثناء کا اہتمام
معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو نشانہ عبرت بنائیں گے۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بے دردی سے لوگوں کو شہید کرتے ہیں۔
بلوچ ہمیشہ جنگوں میں رہا لیکن تب اقدار اور روایات کے مطابق چیزیں ہوتی تھیں۔
اب کی کارروائیاں بلوچیت کے نام پر ہے، مگر اس کا بلوچ سے کوئی تعلق نہیں۔







