بلوچستان میں کوئی آپریشن نہیں کر رہے، محسن نقوی

03 ستمبر, 2024 14:01

شیعیت نیوز: نھوں نے کہا 26 افراد کے قتل کا واقعہ کالعدم تنظیموں نے مل کر کیا، وہاں 14 ٹاورز پر فائرنگ ہو رہی تھی، ایف سی کیمپ پر حملہ ہوا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کے پی کے میں ٹارگیٹڈ کارروائیاں کر رہے ہیں، ٹی ٹی پی افغانستان میں بیٹھ کر آپریٹ کر رہی ہے۔ سیکریٹری داخلہ افغانستان جا کر سارے ثبوت دے چکے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا یہ زیادہ وہی لوگ ہیں جو معاہدے کے تحت چھوڑے گئے تھے۔ انھوں نے کہا کچے کے لوگوں کا بندوبست کرنا پڑے گا، صوبوں سے بات کر رہے ہیں۔

دریں اثنا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے اسلام آباد میں اجتماعات سے متعلق بل پر بحث کی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے عوام کو متبادل ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان

سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا سیاسی جماعتوں کے علاوہ مذہبی جتھے بھی آجاتے ہیں۔ اسلام آباد کے شہریوں کو تو ایک دن میں تاریخ مل جاتی ہے۔ ہمیں تو سندھ میں دو دو سال تک تاریخ ہی نہیں ملتی۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا سینیٹر سیف اللّٰہ کو بل میں کوئی اعتراض ہے تو بتادیں۔

ثمینہ ممتاز زہری نے کہا یہ قانون لانے کا مقصد کسی سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کرنا نہیں، انھوں نے کہا جس بندے کے پانچ دس ہزار فالوور ہوتے ہیں وہ جہاں مرضی جتھا لاکر بیٹھ جاتا ہے۔

1:10 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top