کوئٹہ کے عوام کو متبادل ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان

03 ستمبر, 2024 13:50

شیعیت نیوز:  مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے۔

کہ کوئٹہ میں ٹرین سروسز کی بحالی کے لئے کام نہیں کیا جا رہا ہے۔

صوبائی حکومت سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔

گزشتہ چند روز سے ٹرین سروسز بند ہونے کے باعث عوام الناس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جبکہ ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والا مزدور طبقہ بھی بے روزگار ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے بغیر جنگ جاری نہیں رکھ سکتے تھے، اسرائیلی افسر کا اعتراف

اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین نے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرین سروسز بند ہے۔

جبکہ حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کوئی متبادل نظام بھی فراہم نہیں کیا جا سکا ہے۔

غریب عوام کے لئے ٹرین سفر کا ایک سستا اور مناسب نظام تھا، جس کے رک جانے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

بولان میں ریلوے پل کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔

پل کی تعمیر تک کوئٹہ کے عوام کے لئے سفر کے متبادل نظام کا انتظام کیا جائے۔

7:10 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top