کالا باغ جلوس پر حملہ شیعہ سنی اتحاد کے خلاف سازش ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

03 ستمبر, 2024 11:02

شیعیت نیوز : کالا باغ میں اربعین کے جلوس میں شرکت کے لیے پیدل چل کر جانے والوں پر حملہ اور جو دہشت گردانہ کارروائی کی گئی، اس کا مقصد شیعہ سنی ہم آہنگی، رواداری اور وحدت کو تباہ کرنا تھا۔ اس شرپسندی کے لیے باہر سے جرائم پیشہ عناصر کو کالاباغ ڈیم لایا گیا۔ خواتین کے احترام کو پامال کیا گیا۔ پرامن علاقے کے حالات کو خراب کرنے کی اس سازش اور عمل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ انتظامیہ کی روایتی نااہلی تخریب کاروں کی تقویت کا باعث بنی۔ میانوالی میں بھائی چارے کی بہترین فضا قائم ہے جسے خراب کرنے کے لیے مٹھی بھر مقامی سازشی عناصر نے بیرونی طاقتوں کا سہارا لیا۔ میرا مطالبہ ہے کہ واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف فوری اور بھرپور کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار کے شیعہ مسلمانوں کی زندگی کو خطرہ: دہشت گردوں کی کھلی دھمکیاں

جو لوگ بے گناہ عزاداروں کی شہادت میں ملوث ہیں انہیں گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ عزاداروں پر نااہل انتظامیہ کی جانب سے بنائے گئے جھوٹے مقدمات فی الفور ختم کیے جائیں اور بے گناہ گرفتار عزاداروں کو فوری رہا کیا جائے۔ نواسۂ رسول پاک ﷺ امام حسینؑ کی عزاداری کے حوالے سے ہم کسی قدغن کو قبول نہیں کریں گے۔ آئین ہمیں مذہبی آزادی دیتا ہے۔ مذکورہ واقعہ انسانی حقوق اور آئین کی پامالی ہے۔

6:55 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top