پاراچنار کے شیعہ مسلمانوں کی زندگی کو خطرہ: دہشت گردوں کی کھلی دھمکیاں
شیعیت نیوز : پاراچنار کے علاقے بالشخیل میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس سے لی گئی تصویر میں داعش، طالبان، سپاہِ صحابہ، اور لشکرِ جھنگوی کے کارندے کھل عام اہلِ تشیع کو حملوں کی دھمکیاں دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں یہ دہشت گرد بالشخیل کے اہل تشیع کے چھوٹے سے گاوں کے ارد گرد مورچہ زن ہیں، جس سے وہاں کے مظلوم شیعوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
پاراچنار کے عوام نے ایف سی کمانڈنٹ تیمور سلطان کی خاموشی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ایف سی کمانڈنٹ کی جانب سے اس صورت حال پر کوئی کارروائی نہ کرنا ان کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان ہے۔ ایف سی کی اس خاموشی سے دہشت گردوں کو مزید تقویت مل رہی ہے، اور یہ بات کسی طور پر قابل قبول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاراچنار، انجمن حسینیہ کے زیرقیادت جرگہ
پاراچنار کے عوام نے آرمی چیف، وزیر داخلہ اور جی او سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایف سی کمانڈنٹ تیمور سلطان کو برطرف کریں اور ویڈیو میں نظر آنے والے تمام دہشت گردوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے سخت کارروائی عمل میں لائیں تاکہ انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر دستیاب ہے اور سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس سے علاقے کے حالات کی سنگینی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ پاراچنار کے اہلِ تشیع عوام نے حکومت سے فوری اور مؤثر ایکشن کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان کی مظلومیت کا ازالہ ہو سکے۔







