اہم ترین خبریںپاکستان

جنگ بندی کے اعلان کے باوجود گزشتہ رات پاراچنار پر راکٹ گرتے رہے

کل شام پاراچنار میں جاری جنگ کی جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا تھا، اس کے باوجود ہر طرف سے پاراچنار پر رات بھر راکٹ فائر ہوتے رہے

شیعیت نیوز : پاراچنار پاکستان کا شیعہ اکثریت علاقہ ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے پاراچنار میں تکفیری دہشتگردوں نے مومنین پر حملہ کرنا شروع کئے ہوئے تھے۔

رات بھر راکٹ فائر کئے جاتے اور فائرنگ سے مومنین کو شہید کیا جاتا رہا۔

اس کے نتیجے میں 60 سے زائد مومنین شہید ہوئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : بائیکاٹ مہم کامیاب!میکڈونلڈز کی دنیا بھر میں فروخت گر گئی

گزشتہ شب پاراچنار میں علماء کرام اور مقامی حضرات کی کوششوں کے نتیجے میں جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔

اس اعلان کے باوجود رات بھر چاروں اطراف سے پاراچنار پر گولہ باری ہوتی رہی جس کے نتیجے میں بے شمار مومنین کرام زخمی ہوئے۔

حکومت وقت اور ریاستی اداروں کو چاہئے کہ پورے پاکستان میں ایک قانون کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے اور سب کو ایک جیسے حقوق ادا کئے جائیں۔

حکومت اور اداروں کو میدان عمل میں آ کر ملک کی سلامتی اور امن کے لئے پاراچنار کے مسئلہ کو مکمل طور پر ختم کرنا ہوگا تاکہ مملکت پاکستان کی سلامتی اور امن کسی بھی داؤ پر نہ لگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button