اسرائیل کا وجود مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے، علامہ علی اکبر کاظمی

02 ستمبر, 2024 12:20

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلیمن پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے لاہور میں  آزادی فلسطین کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا

کہ اسرائیل کا وجود مکڑی کے جالے سے زیادہ کمزور ہے.

مگر مسلم حکمرانوں کی نااہلی اور حکمرانوں کی بزدلی امریکہ اسرائیل نواز پالیسی نے اسرائیل جیسی کمزور چیز کو طاقتور بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آئے دن غزہ میں نہتے بیگناہ مسلمان مرد و خواتین بچوں پہ ظلم و بربریت کی انتہا ہو گئی

یہ بھی پڑھیں: غرب اردن، الخلیل میں فلسطینی جوان کے حملے میں تین صہیونی ہلاک

تمام جنگی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پناہ گزینوں کے کیمپوں پر حملہ، بچوں کے ہسپتالوں پر حملہ، یہ کہاں کا قانون ہے؟

مگر مجال ہے کہ مسلم حکمرانوں کی غیرت جاگی ہو اور مسلم حکمران بیدار ہوئے ہوں.

بلکہ یہ اپنے اپنے ممالک میں امریکہ اسرائیل نواز پالیسیوں کو اپناتے ہوئے فیسٹیول اور ناچ گانوں کی محفلوں میں مصروف ہیں.

یہ خدا اور خدا کے دین کو بھول چکے ہیں۔

7:55 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top