اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین
غرب اردن، الخلیل میں فلسطینی جوان کے حملے میں تین صہیونی ہلاک
غرب اردن کے شہر الخلیل میں فلسطینی جوان نے فائرنگ کرکے تین صہیونیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

شیعیت نیوز: المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ غرب اردن کے شہر الخلیل میں فلسطینی جوان نے فائرنگ کرکے تین صہیونیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
صہیونی فوج کے ریڈیو نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہد نے الخلیل میں صہیونی فوج کے چیک پوسٹ کے نزدیک صہیونیوں پر حملہ کردیا
جس کے نتیجے میں موقع پر موجود تین صہیونی ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان سندھ کی ساحلی پٹی سے دور ہو گیا
ذرائع کے مطابق فلسطینی جوان نے سڑک کے کنارے کھڑی خالی گاڑی میں چھپ کر فائرنگ کی۔