یمنی حملوں کے باعث ریاض میں سٹی اسکیپ 2026 نمائش فروری 2027 تک ملتوی
شیعیت نیوز : سعودی رجیم نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی رئیل اسٹیٹ نمائشوں میں شمار ہونے والی بین الاقوامی نمائش "سٹی اسکیپ 2026″، جو ریاض میں منعقد ہونا تھی، یمن کے حملوں کے باعث فروری 2027 تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
اس بین الاقوامی تقریب کو ایسے وقت میں ملتوی کیا گیا ہے جب سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی مسلح افواج کے سعودی دارالحکومت ریاض اور سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حملے بدستور جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یمنی حملوں کے بعد سعودی سرمایہ کاری کانفرنس 2027 تک ملتوی
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق حالیہ دنوں میں یمنی حملوں میں شدت آنے کے بعد آل سعود نے کھیلوں، معیشت اور سفارت کاری سے متعلق متعدد بڑے پروگرام منسوخ یا ملتوی کر دیے ہیں، اور ان تقریبات کی منسوخی سے اپنی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کی سعودی صلاحیت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد کمزور ہو رہا ہے۔
یمنی حملوں کے اثرات صرف ان تقریبات تک محدود نہیں، بلکہ نمائشی ٹینس ٹورنامنٹ "سکس کنگز” کو بھی اکتوبر سے دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے، جبکہ فیفا نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ ریاض میں ہونے والے 2026 کے عالمی الیکٹرانک گیمز کا فائنل مرحلہ تاحکم ثانی ملتوی کر دیا گیا ہے۔







