دمام میں دھماکے کی آواز، شاہ فہد ایئرپورٹ پر پروازیں رک گئیں

27 اکتوبر, 2026 11:41

شیعیت نیوز : سعودی ذرائع ابلاغ نے مشرقی سعودی عرب کے علاقے اور شہر دمام میں دھماکے کی آواز سنائی دینے کی اطلاع دی ہے، جبکہ یمن پر سعودی جارحیت کے دوران مشرقی سعودی عرب میں سکیورٹی الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

فضائی ٹریفک کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار کے اعداد و شمار کے مطابق دمام میں واقع شاہ فہد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ریاض ایئرپورٹ اور سعودی تیل پائپ لائن پر میزائل و ڈرون حملے، یمنی مسلح افواج

دوسری جانب سعودی رجیم کے اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی سعودی عرب کے علاقوں کو انصاراللہ کی جانب سے بھیجے گئے چار ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

سعودی رجیم کے اتحاد کے ترجمان نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان چاروں ڈرونز کو راستے میں روک کر تباہ کر دیا گیا، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

12:31 شام اکتوبر 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔