جماعت اسلامی کا ”حق دو عوام کو“ تحریک کا فیز ٹو شروع کرنے کا اعلان

01 ستمبر, 2024 12:47

شیعیت نیوز : جماعت اسلامی نے "حق دو عوام کو” تحریک کا فیز ٹو شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ کل جماعت اسلامی "حق دو عوام کو” تحریک کا فیز ٹو شروع کر رہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان لاہور سے فیز ٹو کا آغاز کریں گے، جماعت اسلامی عوام کے حقوق کیلئے پُرامن مزاحمتی تحریک کو مزید تیز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کا امیر جماعت اسلامی پر تبصرہ غیر ضروری اور نامناسب ہے، حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دے رہی ہے، حکمران طبقہ آئی پی پیز کا سرپرست ہے، بجلی کے بلوں میں شامل ناجائز ٹیکسز اور کپیسٹی چارجز نے فی یونٹ قیمت کو کئی گنا بڑھا دیا ہے، اس صورتحال میں معیشت چل سکتی ہے نہ ایک خاندان کے گھر کا خرچ پورا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کے ہر تعلیمی ادارے تک منشیات پہنچ چکی ہیں، حافظ نعیم الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ 28 اگست کی کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال عوام اور کاروبار پر ٹیکسوں کے ظالمانہ بوجھ کیخلاف تھی، حافظ نعیم الرحمان اس وقت 25 کروڑ عوام کی امید ہیں، امیر جماعت اسلامی حکمرانوں کی نااہلی اور نالائقی پر بات کر رہے ہیں۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اب مسلم لیگ ن کو آئی پی پیز کے ذریعے قوم کے اربوں روپے کا حساب دینا ہو گا، جماعت اسلامی نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو مکمل پلان دیا ہے، جماعت اسلامی کے پاس ملک کی معیشت کو ٹھیک کرنے کا پلان اور ٹیم موجود ہے، حکومت نے معاہدے کے مطابق عوام کو ریلیف نہ دیا تو لانگ مارچ جیسے آپشن بھی موجود ہیں۔

1:38 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top