فضل الرحمان حکومت کا ساتھ دے کر سیاسی خودکشی نہیں کریں گے، لطیف کھوسہ
شیعیت نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس مولانا فضل الرحمان کو دینے کیلئے کیا ہے؟ مولانا کو کلاشنکوف کا تحفہ دیا گیا، اس کی کیا ضرورت تھی؟ لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومت کی ڈوبتی کشتی کا جو بھی ساتھ دے گا وہ خود بھی ڈوب جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کا ساتھ دے کر سیاسی خودکشی نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہونگے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی
سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں کرنا چاہتی ہے تو اپنا شوق پورا کرلے، اصغر خان کا کیس بھی کھول لیں، نواز شریف نے پیسے لیے تھے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنا وزیر خزانہ بھی نہیں رکھ سکتی، اگر کہیں کوئی اختلاف ہے تو شریف خاندان میں ہے۔ لطیف کھوسہ نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں بھی جلسہ کریں گے۔







