طاقت کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہونگے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی

31 اگست, 2024 14:22

شیعیت نیوز: بلوچستان نیشنل پارٹی کے بیان میں خضدار میں چار نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں ملنے، سیاسی کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے، آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے جیسے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے

کہ طاقت سے مسائل حل نہیں بگاڑ کی طرف جاتے ہیں۔

ڈنڈے کے زور پر معاملات کو بہتری کی جانب نہیں لے جایا جا سکتا۔

گزشتہ سال سے سیاسی اکابرین کی آواز کو زیر کرنے، جمہوری جدوجہد کا راستہ روکنے، من پسند افراد کو فارم 47 کے ذریعے ایوانوں تک لانے،

اظہار رائے کی آزادی ختم کرنے، تشدد کا راستہ اپنانے، مقدمات قائم کرنے، سیمینارز و پریس کانفرنس پر پابندی لگانے،

یہ بھی پڑھیں: امریکی و عراقی فورسز کے حملے، 15 داعش جنگجو ہلاک

سیاسی رہنماؤں و کارکنوں کو دیوار سے لگانے کیلئے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے جیسے اقدامات سے یہ کوشش کی جا رہی ہے

کہ بلوچستان کی آواز کوئی نہ سنے اور سب اچھا ہے کا پیغام جائے، آمر مشرف جنہوں نے ’’ایسا ماریں گے پتہ بھی نہیں چلے گا‘‘ کا سرعام اعلان کیا 24 سال گزرنے کے باوجود سے معاملات بہتری کی بجائے ابتری کی جانب گئے اور جا رہے ہیں،

بہتری ایک فیصد بھی نہ ہوئی۔

11:12 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top