اہم ترین خبریںدنیاعراق
امریکی و عراقی فورسز کے حملے، 15 داعش جنگجو ہلاک
امریکی اور عراقی فورسز کے عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے میں 15 جنگجو ہلاک ہو گئے۔

شیعیت نیوز: مشترکہ کارروائی کے دوران 7 امریکی فوجی بھی زخمی ہوئے۔
عراقی فورسز کا کہنا ہے کہ امریکی اور عراقی فورسز نے کارروائی انبار صحرا میں کی۔
امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ حملے کے دوران جنگجوؤں کے پاس متعدد ہتھیار، دستی بم اور خودکش دھماکا خیز بیلٹس موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم شہید حسین امیر عبداللہیان کو ایک دیومالائی کردار سمجھتے ہیں، سید عباس عراقچی
امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد داعش کے رہنماؤں کو نشانہ بنا کر ان کی منصوبہ بندی، تنظیم اور حملوں کی صلاحیت کو کمزور کرنا تھا۔
امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ داعش کی جانب سے یہ حملے عراقی اور امریکی شہریوں، اتحادیوں، خطے اور اس سے باہر کے شراکت داروں کے خلاف کیے جا سکتے تھے۔