پاکستان میں بڑے پیمانے پر ججز کے تبادلے

31 اگست, 2024 17:23

شیعیت نیوز : پاکستان کے صوبے پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے 48 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیے گئے۔

سانحہ 9 مئی کے کیسوں کی سماعت کرنے والے راولپنڈی، لاہور، سرگودھا اور گوجرانوالہ کے ججز کو بھی تبدیل کردیا گیا۔

پراسیکیوٹرز کا مؤقف تھا کہ ان ججز کا سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی طرف جھکاؤ ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالتوں میں نئے ججز کی تعیناتیاں نہیں کی گئیں۔

انسداد دہشت گردی راولپنڈی عدالت کے جج کو بھی تبدیل کردیا گیا۔ ملک اعجاز آصف کو راولپنڈی سے لاہور منتقل کردیا گیا۔ وہ سانحہ 9 مئی کے 14 کیسوں کی سماعت کر رہے تھے۔ ان پر 9 مئی کیسز کے پراسیکیوٹرز نے اعتراض کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت بتائے، زینبیون نے انکا کیا نقصان کیا ہے، علامہ سید عابد الحسینی

انہیں فوری چارج چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔ تبادلے کا حکم آتے ہی انہوں نے چارج چھوڑ دیا۔ تاہم انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کیلئے نئے جج کی تاحال تعیناتی نہیں کی گئی۔

اٹک، جہلم، چکوال، سرگودھا اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری سرفراز اختر کو سیشن جج بہاولپور تعینات کردیا گیا۔ اینٹی کرپشن جج ارشد حسین بھٹہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا اور فوری طور پر لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔

سیشن جج میانوالی قیصر بٹ کو بھی لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔ سیشن جج راجہ غصنفر علی کو جہلم سے اوکاڑہ ٹرانسفر کردیا گیا۔

11:10 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top