حکومت بتائے، زینبیون نے انکا کیا نقصان کیا ہے، علامہ سید عابد الحسینی
الزام لگانے والے اگر واقعی مسلمان ہوتے تو وہ بھی ظلم و ظالمین کی مخالفت کرتے اور مظلوم کی حمایت کرتے۔

شیعیت نیوز : پاراچنار میں زینبیون کی موجودگی کے حوالے سے بزرگ عالم دین علامہ سید عابد الحسینی کا کہنا ہے کہ زینبیون باہر سے آئے ہوئے تو نہیں، یہاں کے مقامی لوگ ہیں، تم نے اسے زینبیون کا نام دیا ہے، یہ افراد بی بی زینبؑ اور دیگر مقدسات کی حفاظت کے لیے کام کرتے ہیں جبکہ مقدسات کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ اس سلسلے میں تنظیم بنانا پڑے یا کچھ بھی کرنا پڑے ہم بنائیں گے مگر حکومت یہ بتائے کہ زینبیون سے انہیں نقصان کیا ہے، کہاں اسے نقصان پہنچایا ہے، بات یہ ہے کہ انہیں بی بی زینبؑ اور اہل بیتؑ عصمت سے دشمنی ہے، ورنہ کچھ بھی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم سپاہ صحابہ کا مارچ، معروف عالم دین سید ناظر عباس تقوی کو قتل کی دھمکیاں
علامہ عابد حسینی نے اداروں کی جانب سے اہل پاراچنار پر لگائے گئے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر چلنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ظلم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت کریں۔ الزام لگانے والے اگر واقعی مسلمان ہوتے تو وہ بھی ظلم و ظالمین کی مخالفت کرتے اور مظلوم کی حمایت کرتے۔