فرقہ پرستی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، جسے روکنے کی ضرورت ہے، زاہد علی آخونزادہ
شیعیت نیوز: ترجمان علامہ سید ساجد علی نقوی، زاہد علی آخونزادہ نے سانحہ گولی مار علی مسجد حیدری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا
کہ فرقہ پرستی اور شرپسندی کو رول آف لاکے ذریعے روکنے کی ضرورت ہے۔
ہم تسلسل سے کہتے آرہے ہیں کہ ملک میں فرقہ پرستی او ر شرپسندی کو قانون کے دائرے میں لانے کی ضروررت ہے جو نہیں لائی گئی۔
فرقہ پرستی اور انتہاء پسندی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے۔
ترجمان کے مطابق قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے مختلف علاقوں پر بھیانک بمباری میں درجنوں شہید و زخمی
علاوہ ازیں علامہ ساجد نقوی نے ضلع نوشہروفیروز کے گائوں دریاخان اور کالا باغ میں چہلم کے جلوس پر تکفیریوں کے حملے کے نتیجے میں زخمی افراد کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔
انتظامیہ کی طرف سے حملہ آور تکفیریوں کیخلاف اقدامات کیئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا
کہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اور جنہوں نے قانون شکنی کی ہے انہیں قانونی شکنجے میں جکڑا جائے۔







