غزہ کے مختلف علاقوں پر بھیانک بمباری میں درجنوں شہید و زخمی

31 اگست, 2024 12:33

شیعیت نیوز: گزشتہ شب جب غزہ کے لوگ سو رہے تھے، قابض صہیونی فوج نے غزہ کے متعدد علاقوں کو ہوائی اور توپ خانے سے حملوں کا نشانہ بنایا۔

خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق غزہ کے جنوب مشرق میں واقع "الزیتون” محلے میں ایک رہائشی مکان پر بمباری میں ابے تک 3 بچے شہید اور 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔

خان یونس شہر کے جنوب میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی گئی اور اس حملے کے نتیجے میں 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

شمالی غزہ میں جبالیا کیمپ میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم 4 شہری شہید ہو گئے۔

صہیونی فوج کے ڈرونز نے خان یونس کے مشرق میں واقع قصبے "عبسان الکبیرہ” میں بھی ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں 2 بچوں سمیت 6 شہری شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: چہلم امام حسین(ع) کے موقع پرخدمت کرنے والے پاکستانیوں کے اعزاز میں تقریب

قابض فوج کے توپ خانے نے بھی رفح شہر کے شمال اور مغرب کے مختلف علاقوں پر شدید گولہ باری کی، غزہ کے مرکز میں واقع النصیرات کیمپ کے مغرب میں الحساینہ کے علاقے میں ایک رہائشی مکان پر بمباری سے اس گھر کے 4 مکین شہید ہوگئے، اس کیمپ میں ایک اور گھر پر بمباری میں 2 افراد شہید اور کچھ زخمی ہوئے۔

غزہ پر بھیانک بمباری کرتے ہوئے قابض صیہونی فوج نے خان یونس کے جنوب میں واقع علاقے "جورت اللوت” میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں 4 شہری شہید اور 20 سے زائد مکین زخمی ہوئے۔

9:47 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top