آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے حجۃ الاسلام شیخ زکزاکی کی ملاقات
مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں تحریک اسلامی نائیجیریا کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی کا ان کے وفد کے ہمراہ پُرتپاک خیر مقدم کیا۔
آیت اللہ العظمیٰ حافظ شیخ بشیر نجفی نے مہمان وفد سے عمومی طور پر اور پورے افریقی ممالک اور خاص طور پر نائیجیریا میں شیعوں کی حالیہ صورتحال اور ان کو درپیش معاملات کو سنا اور وہاں کے مومنین کرام کے لئے کچھ پدرانہ نصیحتیں اور ضروری ارشادات پیش فرمائے۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت بتائے، زینبیون نے انکا کیا نقصان کیا ہے، علامہ سید عابد الحسینی
انہوں نے حقیقی اسلام محمدی کی خدمت کے مقصد سے کی جانے والی تمام تر کوششوں کو سراہا، اسی طرح مہمان وفد نے قیمتی وقت دینے پر آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی کا شکریہ ادا کیا۔







