ایران اور عراق سے زائرین کی بحفاظت واپسی کیلئے وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی

29 اگست, 2024 12:59

شیعیت نیوز : ایران اور عراق سے زائرین کی واپسی پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ایک کمیٹی قائم کر دی ہے۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری وزارت مذہبی امور کریں گے.

کمیٹی میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری میری ٹائم افئیرز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان، کراچی اور کالا باغ میں قتل عام: سوچی سمجھی سازش، علامہ علی اکبر کاظمی

کمیٹی میں تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی شامل ہیں۔

کمیٹی زائرین کی بشمول سمندری راستے سے بحفاظت واپسی کو یقینی بنائے گی۔

5:14 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top