بسوں سے اتار کر بے گناہ مسافروں کو قتل کرنا ظلم و بربریت ہے، علامہ مقصود ڈومکی

27 اگست, 2024 19:45

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان میں معصوم شہریوں کی المناک شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم انسانوں کے قاتل قہرِ خداوندی کو دعوت دے رہے ہیں۔ بسوں سے اتار کر بے گناہ مسافروں کو قتل کرنا ظلم و بربریت ہے۔ بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش ہے۔ جعلی مینڈیٹ کی حامل حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب عوام کی منتخب قیادت کو ہرا کر جعلی اور دو نمبر لوگ اقتدار میں لائے جاتے ہیں تو ملک و قوم کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے ہیں۔ مینڈیٹ چوروں کے پاس نہ عوام کی رہبری کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے اور نہ ہی عوامی مسائل کا حل ان کی ترجیحات میں شامل ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں نوجوانوں کو شناخت کر کے قتل کرنا قابل مذمت ہے، علامہ راجا ناصر

انہوں نے اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کراچی اور میانوالی میں تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے نہتے عزاداروں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں کالعدم تکفیری جماعت کی شرانگیزی اور دہشت گردی کو روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری تحریک کربلا کا تسلسل ہے۔ اسی لیے ہر دور کا یزید ذکر امام حسین علیہ السلام سے خوفزدہ ہے۔ ہر دور کے یزید نے ذکر امام حسین علیہ السلام کو روکنے کی کوشش کی، مگر آج پوری دنیا میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کی بے مثال قربانی کا چرچا ہے۔

1:50 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top