بلوچستان میں نوجوانوں کو شناخت کر کے قتل کرنا قابل مذمت ہے، علامہ راجا ناصر

27 اگست, 2024 12:56

شیعیت نیوز : سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے مزمتی بیان میں کہا ہے ۔

کہ  بلوچستان میں پنجابی نوجوانوں کو شناخت کر کے موت کے گھاٹ اتارنے کا واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

انتخابی نتائج کو سبوتاژ کر کے اقتدار پر قابض ہونے والے حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

نااہل حکومت امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکی ہے۔

عدم تحفظ کے احساس اور لاقانونیت کا ہر طرف راج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں جو ہوا؛ کھلی دہشتگردی ہے اسے قبول نہیں کیا جا سکتا

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں رونما ہونے والا دہشت گردی کا حالیہ واقعہ  اس اعتبار سے بھی شدید تشویش ناک ہے ۔

کہ اگلے چند روز میں زائرین کی واپسی کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔

بلوچستان حکومت کے غیر تسلی بخش اقدامات اور سیکورٹی معاملات سے عدم دلچسپی خدانخواستہ کسی بڑے سانحہ کو جنم دے سکتی ہے۔

1:50 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top