کوسٹل ہائی وے پر زائرین کی بس کو حادثہ، 9 شہداء کی میتیں لاہور پہنچ گئیں

27 اگست, 2024 12:39

شیعیت نیوز: بلوچستان کے علاقہ کوسٹل ہائی وے میں زائرین کی بس الٹنے کے واقعہ میں شہید ہونیوالے لاہور، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کی میتیں ایدھی موبائل سردخانہ کے ذریعے لاہور پہنچ گئیں،

جنہیں ان کے آبائی علاقہ روانہ کر دیا گیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق بس حادثےمیں شہید ہونیوالے زائرین میں ذیشان ولد منیر،  طاہر حسین ولد عطا حسین، شفیق ولد ذوالفقار،  ارمان علی ولد پرویز، حیدر علی، ذیشان ولد رمضان، غلام عباس، عباس علی ولد خادم حسین اور مظہر عباس ولد گلزار حسین شامل ہیں۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کی ہدایات پر تمام میتوں کو ایدھی کے اسپیشل موبائل سردخانے کے ذریعے لاہور لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں نے چھپ کرحملہ کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل جلال انچارج ایدھی فاونڈیشن لاہور کا کہنا تھا کہ کوسٹل ہائی حادثہ کی 9 میتیں لاہور پہنچ گئی ہیں۔

6:59 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top