اہم ترین خبریںپاکستان

دہشتگردوں نے چھپ کرحملہ کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگرد سمجھ رہے ہیں کہ ایسے چھپ کر وار کرنے سے ہمیں ڈرا دینگے تو ان کو جلد پیغام مل جائیگا۔

شیعیت نیوز:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے چھپ کر حملہ کیا ہے۔

مسلح افواج اور پولیس دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا جانتی ہے۔

یہ بات وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے دورہ کے موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے ہمراہ کوئٹہ میں سیکیورٹی صورتحال پر منعقدہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد سمجھ رہے ہیں کہ ایسے چھپ کر وار کرنے سے ہمیں ڈرا دیں گے تو ان کو جلد پیغام مل جائے گا۔

ایسے واقعات قابل برداشت نہیں ہیں۔

منصوبہ بندی کرنے والوں کے پیچھے جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں نے چھپ کرحملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خبلوچستان میں جو ہوا؛ کھلی دہشتگردی ہے اسے قبول نہیں کیا جا سکتا

ان کا مکمل بندوبست ہوگا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے جو فیصلہ کریں گے۔

وفاقی حکومت اس کی حمایت کرے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کو جو بھی سپورٹ چاہئے وہ دیں گے۔

بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button