لاہور، شہر بھر میں مشی کے جلوس، فضا لبیک یاحسینؑ کی صداوں سے گونجتی رہی

27 اگست, 2024 11:52

شیعیت نیوز: چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر لاہور بھر کے تمام علاقوں سے مشی کے جلوس برآمد ہوئے اور کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوتے رہے۔

ان جلوسوں میں خواتین، بچے، جوان، بزرگوں سمیت ہر عمر کے افراد شریک ہوئے۔

لاہور میں رائیونڈ اڈہ پلاٹ سے ملحقہ آبادیوں کے مکینوں نے مشی کی اور پیدل چلتے ہوئے، ہاتھوں میں علم حضرت عباس علیہ السلام تھامے، سید الشہداء سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے کربلا گامے شاہ پہنچے۔

راستے میں علی رضا آباد اور دیگر ہاوسنگ سوسائٹیوں کے مکین بھی شامل ہوتے رہے۔

اسی طرح فیروز پور روڈ سے کاہنہ اور ملحقہ آبادیوں کے مکینوں نے مشی کی، جو چونگی امر سدھو کے جلوس میں شریک ہوئے۔

یہ  بھی پڑھیں: رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ایرانی صدر اور حکومتی ارکان کی ملاقات

جبکہ چونگی امر سدھو کے جلوس کے شرکاء کے ساتھ گلبرگ، ماڈل ٹاون، گارڈن ٹاون کے مکین بھی شریک ہوئے۔

شرکائے مشی نے مسلم ٹاون موڑ پر نماز ظہرین ادا کی۔

گلبرگ سے آنیوالے قافلے کینال روڈ عبور کرکے شادمان پہنچے جہاں قومی مرکز میں نماز ظہرین کی ادا کی۔

ادائیگی کے بعد براستہ چوک شادمان، چائنہ چوک، مزنگ روڈ سے ہوتے ہوئے پرانی انار کلی، سول سیکرٹریٹ سے کربلا گامے شاہ پہنچے۔

6:59 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top