پاکستان بھر میں امام حسین (ع) و شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

26 اگست, 2024 15:34

شیعیت نیوز: ملک بھر سے علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوں گے، نوحہ خوانی اور ماتم برپا کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

چہلم کے جلوسوں کو پرامن بنانے کے لئے ملک کے مختلف علاقوں سمیت کراچی میں سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

جلوس کے راستوں کے اطراف کی سڑکیں اور گلیاں کنٹینرز رکھ کر بند کردی گئی ہیں۔

مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔

امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سندھ بھر میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

لاہور میں پولیس کے 5 ہزار سے زائد اہلکار 40 مجالس اور 12عزاداری جلوسوں کی سیکیورٹی پر مامور کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امام حسینؑ کا پیغام دنیا کی نجات و کامرانی کا پیغام ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

پشاور میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں آج سہ پہر 3 بجے دومرکزی جلوس برآمد ہوں گے۔

جلوس ذوالجناح امام بارگاہ آخوندآباد محلہ نوبجوڑی کوہاٹی سے جبکہ دوسرا جلوس کوچہ رسالدار قصہ خوانی سے برآمد ہوگا۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی چہلم کا مرکزی جلوس مومن آباد امام بارگاہ علمدار روڈ سے برآمد ہوگا۔

جلوس کی حفاظت کے لیے پولیس، بی سی اور ایف سی کی 5 ہزار نفری تعینات ہے، جلوس کے روٹ کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جارہی ہے۔

جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بہشت زینب ہزارہ قبرستان پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

8:54 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top