اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

امام حسینؑ کا پیغام دنیا کی نجات و کامرانی کا پیغام ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

عشقِ رسول (ص) اور عشقِ حسین اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ چہلم سید الشہداؑء والے دن دنیا دیکھے کہ کس طرح حسینی شیعہ سنی، مسلم، غیر مسلم کس طرح گھروں سے نکلے ہیں۔

شیعیت نیوز : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اربعین امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا کہ عشق رسول (ص) اور عشق حسین کا تقاضا ہے کہ چہلم سید الشہداء کے دن پوری دنیا دیکھے کہ حسینی شیعہ، سنی، مسلم اور غیر مسلم کس طرح گھروں سے نکل کر ولائے حسینی کے عشق اور حسینی پرچم اٹھائے یزیدیت کو شکست دینے نکلے ہیں۔ انہوں نے تمام عاشقانِ سید الشہداء سے اپیل کی کہ وہ جلوس عزاء میں شرکت کریں اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ چہلم سید الشہداء کے حوالے سے جلوسوں اور عزاداروں کو سہولیات اور سیکورٹی فراہم کرے اور بلا وجہ کی رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : حسینی اور یزیدی محاذ کے درمیان جنگ ختم ہونے والی نہیں ہے، رہبر معظم انقلاب

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ اربعین حسینی ظلم کے خلاف ایک عقیدتی فریضہ ہے اور اربعین کی نہضت اور امام حسین کا پیغام دنیا کی نجات اور کامرانی کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اربعین کی عظیم تحریک اس پیغام کو دنیا میں پھیلاتی ہے اور خدا کی توفیق سے یہ تحریک روز بروز مضبوط ہوتی چلی جائے گی۔ انہوں نے اربعین کو عاشقان امام حسین علیہ السلام اور منتظرین امام کے لئے ایک مشق قرار دیا اور کہا کہ شہداء کربلا کا مقدس و پاکیزہ لہو لوگوں کے دلوں میں جوش و ولولہ پیدا کرتا ہے اور ہر حق پرست انسان اس آفاقی پیغام کو قبول کرتے ہوئے تحریک حسینی کا حصہ بن جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button