دنیا اربعین حسینی کے پیغام کو نظرانداز نہیں کر سکتی، روسی صحافی
شیعیت نیوز: روسی صحافی "عباس جمعہ” اس وقت کربلا میں موجود ہیں۔
جہاں انہوں نے ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اربعین مسلمانوں کی زندگی کے اہم ترین واقعات میں سے ایک ہے۔
اربعین اہل تشیع کے تیسرے امام کے مقدس خون کی یاد اور ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع ہے۔
نیز ظلم و نا انصافی کے خلاف جنگ کی علامت ہے۔
انہوں نے عراق میں اربعین حسینی کے بڑے اجتماع میں اپنی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس عالمی اجتماع میں زائرین کا پیغام واضح ہے۔
وہ امام مظلوم کربلا کی قربانیوں کو نہیں بھولے۔
وہ اپنے امام علیہ السلام کی طرح مزاحمت کا راستہ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
اس روسی صحافی نے کہا کہ اربعین کے اس اجتماع میں شرکت نہ فقط اہل تشیع بلکہ تمام مسلمانوں کو ایک امت کی لڑی میں پرونے کا ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نےکربلا جانے والے راستے میں زائرین کے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم بھی دیکھے۔
یہ بھی پڑھیں: اربعین کے موقع پر جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کے لیے احتجاجی دھرنا
عباس جمعہ نے کہا کہ تمام تنازعات کی ایک عارضی نوعیت ہوتی ہے لیکن اربعین کی نوعیت و مفہوم اس سے کہیں زیادہ، وسیع اور گہری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اربعین حسینی مسلمانوں کی روح سے جڑا ہوا ہے۔
اُن مسلمان سے جو مظلوم اور مصیبت زدہ لوگوں کو بچانے کے لیے لقاء الی اللہ کے لیے تیار ہیں۔







