اربعین کے موقع پر جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کے لیے احتجاجی دھرنا
شیعیت نیوز : کراچی: خانوادگان جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں سے اظہار یکجہتی کے لیے اربعین کے روز 20 صفر، 26 اگست کو کراچی میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ خانوادہ شیعہ لاپتہ افراد کے اعلان کے مطابق، یہ دھرنا بعد نماز ظہرین ٹھیک 2 بجے ایم اے جناح روڈ پر دیا جائے گا، جس کے تحت مرکزی جلوس کے راستے کو بند کر دیا جائے گا۔
علماء کرام اور ملی تنظیموں کے نمائندوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں دھرنے کے انتظامات اور معاملات پر غور کیا گیا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر، برادر حسن عارف نے اس دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ خانوادہ شیعہ لاپتہ عزاداران کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پورے پاکستان کے جلوسوں میں احتجاجات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی:پولیس کی بربریت،دو شیعہ نوجوان دو ہفتوں سے لا پتہ
اجلاس میں مجلس وحدت المسلمین، شیعہ علماء کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، امامیہ آرگنائزیشن، جعفریہ الائنس پاکستان، اور ھیئت آئمہ مساجد پاکستان کے کراچی کے سربراہان نے شرکت کی اور اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر دیے جانے والے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
شرکاء سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ دھرنے کے وقت سے قبل اپنے ہمراہ ضرورت کا سامان لے کر آئیں تاکہ احتجاج کو مؤثر بنایا جا سکے۔







