سکردو شہر میں اندھیرے کا راج اور حکومت مکمل تماشائی، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم

22 اگست, 2024 18:53

شیعیت نیوز : (گلگت) اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سکردو شہر میں گزشتہ 52 گھنٹوں سے اندھیرے کا راج ہے اور حکومت مکمل تماشائی بنی ہوئی ہے، بجٹ میں بھی اس حکومت نے عوام کو مکمل اندھیرے میں رکھا ہوا ہے، عوام سڑکوں پر آنے سے قبل سکردو کی بجلی فوری بحال کی جائے۔ تکنیکی فالٹ کا جواز مل سکتا ہے لیکن کئی روز تک ٹس سے مس نہ ہونا انتہائی غفلت اور لاپرواہی ہے۔ پہلی دفعہ گرمیوں میں گلگت بلتستان میں اتنی طویل لوڈشیڈنگ دیکھی گئی ہے۔ اس حکومت کے کندھے پر بیٹھ کر مافیا نے ہمارے معدنیات کی طرف بڑھنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ ایسی حکومت مسلط کی گئی ہے جسے قبول کرنے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف سیلابی تباہ کاریاں اور دوسری طرف عوام لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ سکردو کے عوام کو محروم رکھنے کے علاوہ مخصوص ایجنڈے کے تحت دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اگست کے مہینے میں سو سے زائد افراد پر ایف آئی آر ثابت کرتی ہے کہ کوئی کھچڑی پک رہی ہے۔ عوام کی وجہ سے یہ ملک ہے تو عوام کیوں آنکھوں میں کھٹکتے ہیں؟ عوام کو دبانے کی باتیں کرنے والے یاد رکھیں، اگر اپنا رویہ نہ بدلا تو عوام بھی آپ کو پیارے اور دلارے نہیں سمجھیں گے۔ جتنا کوئی عوام کو تنگ کرے گا، عوام اپنا ردعمل اسی طرح دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : 30 زائرین کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے، علامہ باقرعباس زیدی

انہوں نے کہا کہ ہر کہ گل گفت گل شنید مسلمہ اصول ہے۔ یہاں کے عوام وقار و عزت سے جینے کا ہنر جانتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام اداروں کے رویوں سے تنگ آچکے ہیں اور نالاں ہیں۔ اس دور میں بھی بجلی، پانی، تعلیم اور صحت کے لیے عوام کو احتجاج کرنا پڑے، یہ اجتماعی ناکامی ہے۔ اس ناکامی کو دور کرنے کے لیے عوام کے ہاتھوں فیصلے کرنے ہوں گے اور تمام محکموں کو اپنی فعالیت درست کرنی ہوگی۔

5:45 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top