پنجاب میں بچوں کی اسکول وین پر حملہ/ دو بچے جاں بحق، پانچ زخمی
شیعیت نیوز : صوبہ پنجاب کے ضلع اٹک میں نامعلوم افراد نے ایک سکول وین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو بچے جان سے گئے جبکہ پانچ زخمی ہیں۔
رسیکیو 1122 نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حملہ اس وقت ہوا جب گاؤں ڈھیری کوٹ میں وین بچوں کو سکول لے جا رہی تھی۔
ریسکیو 1122 نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی بچوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گرد واصل جہنم
متاثرہ بچوں کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق، وین ڈرائیور کی ذاتی دشمنی کی وجہ سے نشانہ بننے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم ریسکیو 1122 کے مطابق، ڈرائیور محفوظ ہے اور حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔







