اربعین حسینی فلسطین کے مظلوموں کا دفاع اور ان کی حمایت کا اظہار کرنے کا موقع ہے۔
شیعیت نیوز: ایران کے شہر دیر کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی حسینی نے دیر شہر میں اربعین واک کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران خطاب میں کہا:
نہ صرف شیعہ، بلکہ اہل سنت، توحیدی مذاہب کے پیروکار اور وہ لوگ بھی جن کے پاس کوئی دین و آئین مذہبی بھی نہیں ہے۔
وہ بھی امام حسین علیہ السلام کو دنیا کے آزاد لوگوں کا رہنما تسلیم کرتے ہیں ۔
اور وہ سب اربعین واک میں شریک ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا: ہمیں سید الشہداء علیہ السلام کی نسبت لوگوں کو ان پاکیزہ جذبات کے اظہار کی بنیاد فراہم کرنی چاہیے ۔
تاکہ وہ اہل بیت علیہم السلام سے اپنی محبت اور وفاداری کا اظہار کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی کی اربعین واک میں شرکت
دیر شہر کے امام جمعہ نے مزید کہا:
اس سال غزہ کے عوام کی صورتحال اور وہاں 40 ہزار سے زیادہ بے گناہ فلسطینی بچوں، خواتین اور عوام و مجاہدین اور مزاحمتی محاذ کے کمانڈروں کی قاتل صیہونی حکومت اور اس کی حامی طاقتوں کے جرائم و مظالم کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا بھر میں اربعین کے مراسم پہلے سے بھی زیادہ شاندار انداز سے منعقد کئے جائیں۔
اور ان میں مظلوموں کا دفاع اور ان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا جائے۔







