اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریںعراق
آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیرحسین نجفی کی اربعین واک میں شرکت
ہر سال کی طرح اس سال بھی آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی نے اربعین کے موقع پر زائرین اور علمائے کرام کے ہمراہ پا پیادہ شرکت کی۔

شیعیت نیوز: مرجع تقلید حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی کروڑوں کی تعداد میں حضرت رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) اور اہلبیت (علیھم السلام) کی خدمت میں تعزیت و پُرسہ پیش کی۔
تعیزیت و پرسہ کے لئے پاپیادہ کربلاء مقدسہ جانے والے زائرین کرام کے اس مقدس سفر میں حضرات افاضل و علماء کرام کے ہمراہ شرکت فرمائی۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے، مصری صدر
آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی نے بارگاہ ایزدی میں مومنین کی زیارت کی قبولیت اور خادمین زوار کرام کی مزید توفیقات کے لئے دعا فرمائی۔