کے پی میں مون سون بارشیں 65 انسانی جانیں نگل گئیں
شیعیت نیوز: پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں مون سون بارشوں سے ہونے والے حالیہ نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے اب تک بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور ریلوں سے 65 افراد جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق افراد میں 30 بچے، 12 خواتین اور 23 مرد شامل ہیں۔
مختلف حادثات میں 113 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب اربعین واک میں شرکت کیلئے عراق روانہ
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 784 مکانات کو نقصان پہنچا اور 217 گھر مکمل تباہ ہوئے۔
اس کے علاوہ صوبے کے مختلف اضلاع میں 139 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔







