گورنر پنجاب اربعین واک میں شرکت کیلئے عراق روانہ
شیعیت نیوز : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان 10 روز کے لیے زیارتِ مقامات مقدسہ کے لیے عراق روانہ ہو گئے۔ گورنر پنجاب نجف اشرف پہنچیں گے، وہاں سے اربعین واک میں شریک ہوکر کربلا معلیٰ جائیں گے۔ روضہ امام حسین علیہ السلام اور روضہ حضرت عباس علیہ السلام پر حاضری کے بعد دیگر مقامات مقدسہ کی زیارت کا شرف بھی حاصل کریں گے۔
یہ بھی پڑھ لیں : اربعین پر زائرین کی تعداد 23 ملین تک پہنچ جائے گی، عراقی وزیر اعظم
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے قائم مقام گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ گورنر پنجاب کے غیر ملکی دورے کے باعث ملک احمد خان قائم مقام گورنر پنجاب ہوں گے۔ ڈپٹی اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے قائم مقام اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس حوالے سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔







