مجلس وحدت مسلمین ضلع چکوال کے ضلعی صدر وسیم کاظمی جبری لاپتہ ،بازیابی کا مطالبہ
شیعیت نیوز:وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی نے سید وسیم حیدر کاظمی کی جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئی بھی محب وطن اور ذی شعور پاکستانی یہ نہیں چاہتا کہ مجرم کی پکڑ ناہو۔
اگر کوئی مجرم ہے تو اسے آئین و قانون کے مطابق عدالتوں میں شواہد کے ساتھ پیش کیا جانا چاہئے لیکن آئین و قانون کو پامال کرتے ہوئے بے گناہ افرار کو دن دھاڑےزبردستی اغوا کر کے لاپتہ کردینا کسی صورت قبول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میرا بیٹا محب وطن پاکستانی ہے جرم کیا ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے،جبری لاپتہ منیر جعفری کے والد کی گفتگو
مجلس وحدت مسلمین ضلع چکوال کے ضلعی صدر جناب سید وسیم حیدر کاظمی کی جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہیں
اور متعلقہ اداروں سے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں







