اہم ترین خبریںپاکستان

میرا بیٹا محب وطن پاکستانی ہے جرم کیا ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے،جبری لاپتہ منیر جعفری کے والد کی گفتگو

علامہ منیر الحسن جامعہ المصطفیٰ العالمیہ میں شعبہ ثقافت میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

شیعیت نیوز:جبری  طو رپہ لاپتہ مولانا منیر الحسن جعفری کے والد گرامی مولانا محمد حسن نے اپنے خصوصی پیغام میں کہاہے کہ میرا بیٹا محب وطن پاکستانی ہے ،اگر اس نے کوئی جرم کیا ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے ۔

مولانا محمد حسن جعفری  نے مطالبہ کیا ہے کہ  قانون نافذ کرنے والے ادارے مولانا منیر الحسن جعفری کو فوری طور پر بازیاب کروائیں۔

 منیر الحسن جو قم سے فارغ التحصیل ہیں

انتہائی خوش اخلاق، ملنسار، مہذب، محنتی اور بے ضرر انسان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میں محب وطن پاکستانی ہوں،سید اسد عباس کا چشم کشا کالم

علامہ منیر الحسن جامعہ المصطفیٰ العالمیہ میں شعبہ ثقافت میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ان کی زیادہ مصروفیات دینی و فرہنگی ہیں۔

وہ جوانی سے ہی دعا و مناجات سے خصوصی شغف رکھتے ہیں، ان کو ائمہ کی دعائیں تلاوت کرنے کا شوق ہے

اور انھیں اکثر مقامات پر اسی مقصد کے لیے بلایا جاتا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button