چہلم شہدائے کربلا، پنجاب کے 10 اضلاع میں موبائل فون سروس بند رہے گی
شیعیت نیوز: چہلم امام حسین علیہ السلام پر موبائل فون سروس پنجاب کے 10 اضلاع میں جزوی طور پر معطل رہے گی۔
موبائل سروس صرف جلوس اور مجالس والے علاقوں میں جزوی طور پر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
چہلم پر جلوس کے مقامات پر صبح 5 سے رات 11 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔
راولپنڈی، جھنگ، لیہ، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں جزوی طور پر موبائل فون سروس معطل ہوگی۔
گجرات، گوجرانولہ، چکوال، اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی جزوی طور پر موبائل سروس بند ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیو ایم نصاب کمیٹی کا خصوصی اجلاس، علامہ احمد اقبال رضوی کی شرکت
لاہور سمیت پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موبائل فون سروس بحال رہے گی۔
امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کیلئے مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ ارسال کر دیا۔







