دالبندین: زائرین کی گاڑیوں پر لشکر جھنگوی کا پتھراؤ

16 اگست, 2024 11:51

شیعیت نیوز : دالبندین، بلوچستان میں شرپسند عناصر نے زائرین کی گاڑیوں اور بسوں پر پتھراؤ کیا ہے جس کے نتیجے میں بسوں کے شیشے ٹوٹ گئے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق یہ حملہ ایک منصوبہ بند سازش کا حصہ ہے جس کا تعلق پاراچنار کے متنازع شخصیت، عید نظر فاروقی عرف یزید نظر سے جوڑا جا رہا ہے۔ یزید نظر کچھ عرصہ پہلے کوئٹہ میں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ساتھ ایک اہم میٹنگ میں شریک ہوا تھا، جس کے بعد سے زائرین پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی آئی خان:زائرین بس حادثہ میں 2زائر شہید17زخمی ہوگئے

یہ حملہ زائرین کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن رہا ہے اور اس واقعے کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔ عوام نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شرپسندوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ زائرین کو محفوظ بنایا جا سکے۔

10:38 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top