ڈی آئی خان:زائرین بس حادثہ میں 2زائر شہید17زخمی ہوگئے
شیعیت نیوز:علاقہ بنگش کوہاٹ کے زائرین کی بس کو ڈیرہ اسماعیل خان میں حادثہ پیش آیا
حادثہ میں سپنیہ اوڑی اور استرزی پایان کے دو زائر شہید ہوگئے۔
ہم شہداء کے فیملی کو تعزیت پیش کرتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں حادثہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے تصادم کی وجہ سے پیش آیا۔
بس میں سوار تمام مسافر پاڑہ چنار سے زواری کی نیت سے براستہ بلوچستان ایران و عراق زیارات مقدسہ کی جانب روانہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی آئی خان: تکفیری شرپسند اربعین زائرین کی کمر پر زنجیر زنی کا نشان اور شناختی کارڈ چیک کرنے لگے
ریسکیو 1122 ٹیموں نے بروقت اور فوری رسپانس کرتے ہوئے تمام زخمی افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔







