ڈی آئی خان: تکفیری شرپسند اربعین زائرین کی کمر پر زنجیر زنی کا نشان اور شناختی کارڈ چیک کرنے لگے

15 اگست, 2024 19:20

شیعیت نیوز:ڈی آئی خان:مسلح تکفیری شرپسند اربعین زائرین کی کمر اور آئی ڈی کارڈ چیک کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق اربعین حسینی کے مطابق ہزاروں زائرین ملک بھر سے ایران کا سفر کرتے ہیں۔

ڈی آئی خان کے علاقے سے بھی ہزاروں زائرین کوئٹہ کا سفر کرتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یارک کے قریب نامعلوم افراد نے ناکہ لگاکر گاڑیوں کو روکا اور شیعہ زائرین کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے۔

یہ بھی پڑھیں: پارہ چنار: شیعہ شناخت پر اساتذہ کے قتل عام کو سال بیت گیا۔کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد تاحال گرفتار نہ ہوسکے

شناخت میں تسلی نہ ہونے پر کمر پر زنجیر زنی کے نشان بھی تلاش کرتے رہے۔

تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بر وقت کاروائی  نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے ۔

علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ کوہستان، 19شیعہ مسافروں کوشناختی کارڈ دیکھ کر قتل کیئےجانے کو 11برس مکمل

یاد رہے 1980میں جھنگ اور شورکوٹ کےعلاقے میں شیعہ زائرین کی ایسے ہی شناخت کی جاتی تھی جو بعد ازاں فساد کا باعث بنی۔

سانحہ چلاس میں بھی مومنین کو شناختی کارڈ دیکھ کر شیعہ شناخت پر شہید کیا گیا۔

2:11 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top