پارہ چنار: شیعہ شناخت پر اساتذہ کے قتل عام کو سال بیت گیا۔کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد تاحال گرفتار نہ ہوسکے

04 مئی, 2024 08:18

شیعیت نیوز: پارہ چنار میں ایک سال قبل چار اساتذہ کو شیعہ شناخت پر قتل کردیا گیا تھا۔

واقعہ میں ملوث دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو ایک سال بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔

ایک سال قبل تری مینگل پارہ چنار میں اساتذہ کو فرائض منصبی کی انجام دہی کے دوران بے دردی سے شہید کیا گیا

واقعہ کو ایک سال گزرنے پر قاتلوں کی عدم گرفتاری پر شیعہ رہنماوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ کے ذمہ داروں کو  فی الفور گرفتار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلوایم کا سانحہ پارہ چنار اورنائجیریا میں فوج کی بربریت کے خلاف ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں مظاہرے ریلیاں

علم دشمن دہشتگرد تکفیری عناصر نے معاشرے میں شعور آگاہی دینے والوں کو خاک و خون میں نہلا کر بدترین سفاکیت کا ثبوت دیا تھا  افسوس ناک امر ہے کہ قاتل آج بھی آزاد ہیں ۔

10:42 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top