پاکستانی زائرین کے لئے بڑی خوشخبری! عراق کی جانب سے کفالہ کھول دیا گیا
شیعیت نیوز : اربعین امام حسینؑ کے موقع پر پاکستان سے لاکھوں زائرین نجف و کربلا کا سفر طے کرتے ہیں۔
زائرین محرم الحرام سے ہی اپنی تیاری کا آغاز کرتے ہیں، جس میں عراق کا ویزہ لینا بھی سرفہرست ہوتا ہے۔
رواں سال یہ عمل ایران کی سخت پالیسی کے باعث کافی دشوار رہا۔
عراق کا ویزہ مہیا کرنے کا عمل بھی اس سال سست روی کا شکار رہا، جس کے باعث زائرین کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں : زائرین اربعین کیلئے ایرانی بارڈر پر تمام انتطامات مکمل ہیں
آج عراق کی حکومت نے پاکستانی زائرین کے لئے ایک بہت اہم قدم اٹھایا اور کفالہ مہیا کرنے پر اکتفا کیا۔
اتنی بڑی تعداد میں ہر زائر کو علیحدہ ویزہ مہیا کرنا ایک دشوار کام ہے، زائرین کی دشواری ختم کرنے کے لئے لسٹی ویزہ جاری کیا جاتا ہے جس پر قافلے کے تمام زائرین کا نام درج ہوتا ہے اور وہ ایک لسٹ تمام زائرین کا ویزہ مقرر پاتا ہے۔
مزید کفالہ مہیا کرنے میں زیادہ وقت بھی درکار نہیں ہوتا اور اس کی فیس بھی دوسرے ویزے کی نسبت کم ہوتی ہے۔
اربعین پر شرکت کے خواہش مند زائرین کفالے کے لئے کسی بااعتماد ایجنٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔







